ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فرانس، سامراجیت کی سیاہ تاریخ، اندرون و بیرون ملک میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی خلاف ورزی سے، آزادی اظہار کے بہانے سے دوسرے ممالک اور اقوام اور الہامی مذاہب کے پیروکاروں کے مقدسات کی توہین کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ فرانسیسی سیاست دانوں کو بین الاقوامی تعلقات کے واضح اور بنیادی اصولوں یعنی باہمی احترام، دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور دوسروں کی قومی اور مذہبی اقدار اور مقدسات کا احترام کرنا ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ